ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پولس سفاکی کا مظاہرہ نہیں کرسکتی ،بلکہ مہذب بننا ہوگا:راج ناتھ سنگھ 

پولس سفاکی کا مظاہرہ نہیں کرسکتی ،بلکہ مہذب بننا ہوگا:راج ناتھ سنگھ 

Sat, 07 Oct 2017 21:39:50    S.O. News Service

میرٹھ7 اکتوبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے آج زور دیا کہ21 ویں صدی کی پولیس بے رحم نہیں ہوسکتی ہے، بلکہ اسے شائستگی کامظاہرہ کرنا ہوگا اور پولیس اہلکاروں سے کہا کہ فسادات اور مظاہروں جیسے سنگین حالات سے نمٹتے وقت وہ صبرو تحمل کامظاہرہ کریں ۔ مرکزی وزیر نے کہاکہ مرکزی اور ریاستی پولس ونوں پولیس فورسز سے اپیل کرتا ہوں کہ فسادات اورمظاہروں کے درمیان صبر وتحمل کوہاتھ سے نہ جانے دیں۔ بلکہ قانو ن و انتظامیہ کو مدنظر رکھتے ہوئے صبر و تحمل سے پیش آئیں ۔انہوں نے سیکورٹی فورسز سے کہاکہ وہ ذات، مذہب اور علاقائیت کی بنیاد پر ملک کو توڑنے کی کوشش کرنے والی واقعات پر سخت نگرانی رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ اکیسویں صدی کی پولیس بے رحم فورس نہیں ہو سکتی ہے ؛ بلکہ اسے اس مہذب قوت بنناہی ہوگا۔ پولیس فورس اور زمینی سطح پر کام کرنے والے جوانوں کو فساد ات اور احتجاجی مظاہرہ کرنے والی بھیڑ جیسی اورسنگین صورت حال سے نمٹنے کے دوران صبر و تحمل اور کنٹرول رکھیں۔ مرکزی وزیر داخلہ نے کہاکہ میں سمجھ سکتاہوں کہ پولیس فورسز کو کبھی کبھی سختی برتنی پڑتی ہے، لیکن ان حالات میں بھی صبر و تحمل کی ضرورت ہے. '' انہوں نے کہا کہ وہ پہلے ہی بیورو آف پولیس ریسرچ اینڈ ڈیویلپمیٹ کو کم سختی برتنے کی ہدایت دی ہے ۔ ملک کی اندرونی سیکورٹی کے نظام کے سربراہ نے فورسز کو کم از کم طاقت کا استعمال کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ نتائج حاصل کرنے کو کہا۔ان پر Raf میں ابھی دس بٹالین کام کر رہی ہے ۔ اور وہ فرقہ وارانہ طور پر اور سیکورٹی کے لحاظ سے حساس دس شہروں میں اپنی خدمات انجام دے رہی ہیں انہوں نے کہا کہ مرکزی مسلح پولیس فورس کے اہلکاروں کو10000روپے کا الاؤنس دیا جائے گا جس سے وہ وردی سلوا سکیں اور انہیں سلی سلائی وردی استعمال کرنے کی ضرورت پیش نہ آئے ۔ 


Share: